؞   تعلیم کی طاقت کے عنوان سے بھڑکڑہاں میں پروگرام کا انعقاد
۲ جولائی/۲۰۱۷ کو پوسٹ کیا گیا
بھڑکڑہاں (حوصلہ نیوز) : گورینی کے پاس واقع گاؤں بھڑکڑہاں کے تعلیمی مرکز عبداللہ ابن مسعود میں تعلیمی سال نو کے موقع پر " تعلیم کی طاقت" کے عنوان سے ایک پروگرام کا انعقاد کیا گیا جس میں علاقے کی تعلیم سی جڑی شخصیات نے حصہ لیا اور اپنے خیالات کا اظہار کیا۔
مدرسہ درسگاہ اسلامی معروف پور کے پرنسپل عبداللہ فاروق، آزاد شکچھا کیندر کے ذمہ دار نثار خان، تعلیمی مرکز عبداللہ ابن مسعود کے ناظم مولانا عمران جونپوری، مولانا اسماعیل ندوی وغیرہ نے اپنے تعلیمی افکار سے طلبہ اور سرپرستوں کو باخبر کیا اور ان کی تعلیمی ذمہ داریوں کے تئیں حساس ہونے پر آمادہ کرنے کی کوشش کی۔
واضح رہے کہ تعلیمی بیداری اور کیریئر کونسلنگ سے متعلق دیگر پروگرام اس سے پہلے معروف پور میں اور دریاپور اعظم گڑھ میں حوصلہ فاؤنڈیشن کی طرف سے عید کے موقع پر منعقد کئے گئے تھے۔

1 لائك

3 پسندیدہ

0 مزہ آگیا

1 كيا خوب

0 افسوس

2 غصہ


 
hausla.net@gmail.com : ؞ ہم سے رابطہ کریں

تازہ ترین
سیاست
تعلیم
گاؤں سماج
HOME || ABOUT US || EDUCATION || CRIME || HUMAN RIGHTS || SOCIETY || DEVELOPMENT || GULF || RELIGION || SPORTS || LITERATURE || OTHER || HAUSLA TV
© HAUSLA.NET - 2024.